ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ کینٹ کی حدود نڑیاں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہسپتال منتقل مقدمہ درج تفتیش شروع، اس ضمن میں کہیال کے رہائشی زاہد ولد میرافضل قوم اعوان ساکنہ صدیقہ مسجد ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پولیس چوکی میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں اور میرا دوست عاقب ولد اورنگزیب اپنے دوست کاشف عباسی جوکہ بند کھو پر سبزی فروخت کا کام کرتا ہے کو نڑیاں میں واقع اس کے گھر چھوڑنے جا رہے تھے کہ رات کو میں عمر مسجد کے قریب گلی کے کنارے پر کھڑا تھا کہ اسی دوران اچانک نامعلوم افراد نے مجھ پر نامعلوم سمت سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جس پر میرے دوستوں نے مجھے زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا کینٹ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف واقع کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے حالیہ واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈونگاگلی سمیت دیگر علاقوں سے گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے انٹی کارلفٹنگ سیل کو ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹاسک دیا ہے […]