کسی تفتشی افسر کے حوالے سے شکایت کی صورت میں بتایاجائے، سخت کارروائی کی جائیگی: ڈی پی او یاسر آفریدی۔

In case of any complaint against an investigating officer, strict action will be taken: DPO Yasir Afridi

ایبٹ آباد(حمداللہ خان)ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے کے دوسرے مرحلے میں عوام کے مسائل کے حل کو ان کی دہلیز پر یقینی بنانے کے لیے سرکل گلیات کے علاقہ بکوٹ کے رہائشیوں کے لیے تھانہ بکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اس موقع پر ایس پی انوسٹگیشن محمد اشتیا ق، ڈی ایس پی گلیات سید مطلوب شاہ اور ایس ایچ او بکوٹ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، جبکہ معززین علاقہ ایس پی ریٹائرڈ حفیظ عباسی، سابقہ منتخب عوامی نمائیندوں طاہر امین، کالد عباس، حسیب گلزار، حاجی شبیر، خالد سرفراز عباسی، بابو الیاس، نوید اکرم عباسی اور حاجی امجد اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور عام عوام سمیت کثیر تعدا د میں ان سائلین نے شرکت کی جو بوجہ مجبوری اپنے مسائل کے حل کے لیے سرکاری افسران کے دفاتر کے چکر لگانے سے قاصر ہیں۔

کھلی کچہری سے خطاب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ آج تھانہ بکوٹ میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں تھانہ کینٹ کے بعد دوسری کھلی کچہری منعقد کی جارہی ہے کھلی کچہریاں منعقد کرنے کا مقصد آپ کے مسائل کا آپ کی دہلیز پر حل یقینی بنانا ہے اور یہ ہزارہ پولیس کے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جو آگے بھی جاری رہے گی کھلی کچہری سے ان لوگوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں جو کسی بھی وجہ سے شہر کے چکر لگانے سے مرحوم ہیں کھلی کچہری میں ناصرف آپ کے مسائل سنے جا رہے ہیں بالکہ ان مسائل کا حل بھی ہو رہا اس حوالے سے ایک خصوصی کمیٹی بنائی گئی ہے جو ہر کھلی کچہری کے بعد اپنا فیڈ بیک دیتی ہے آج کی کھلی کچہری میں آپ لوگوں کے مسائل اور ان کے حل کے لیے آپ کا ڈی پی او آپ کے سامنے موجو دہے آپ کو کوئی بھی مسئلہ یا شکایت جو حل طلب ہو آپ بتائیں آپ کا مسئلہ سنتے ہوئے برموقع اس کے حل کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

کھلی کچہری میں موجود پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی،ہوائی فائرنگ سمیت دوسری سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں پولیس اسٹیشن،چوکیات اور ناکہ بندیوں پر عوام خصوصاً شرفاء،غریبوں،بوڑھوں،معذوروں،عور توں اور دیگر کمزور طبقات کے عزت نفس کا خیال رکھا جائے تھانہ میں آنے والے سائیلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے مظلوم افراد کی دادرسی کو ممکن بنانے اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں تھانہ امن کی جگہ آپ لوگ اپنے رویہ سے ثابت کریں کہ جو بھی یہاں آئے اس کی دادر سی یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کے دلوں میں اپنے محافظوں کی عزت میں مزید اضافہ ہو۔

مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے ایس پی انوسٹگیشن محمد اشتیاق نے عوام کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا انوسٹگیشن کے امور میں کسی بھی قسم کا کوئی شک و شبہ ہو کسی تفتشی افسر کے حوالے سے کوئی شکایت ہو آپ بتائیں بھرپور کاروائی ہو گی ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو ہر طرح سے سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈی پی او ایبٹ آباد کے خطاب کے بعد سائیلین نے اپنے مسائل پیش کیے اس دوران موقع پر حل طلب مسائل پر برموقع ان کے حل کے لیے ضروری اقدامات عمل میں لانے کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ پیچیدہ معاملات کی نوعیت کو تفصیلی طور پر دیکھتے ہوئے جلد ہی ان کے مثبت حل کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ افسران سے رپورٹس طلب کر لی گئی تاکہ عوام کے مسائل کے حل ممکن بنایا جا سکے جبکہ عوام کی درخواست پر ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس افسران کو اپنے فرائض بخوبی سرانجام دینے کے لیے کوہالہ چوکی کے لیے موبائل اور چوکی چمیالی کے لیے دو عدد موٹر سائیکل دینے کے احکامات جاری کیے چھٹیوں میں پرائیویٹ سکولوں کی فیس کے حوالے سے سوالات پر ڈی پی او ایبٹ آباد نے یہ معاملہ ڈی سی ایبٹ آباد کے سامنے رکھنے کا اعلان کیا جبکہ فیک آئی ڈیز کے زریعے لوگوں کی عزتیں اچھالنے کے حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے بات کرنے کی کی یقین دہانی کروائی ٹریفک پولیس کو بکوٹ میں مستقل بنیادوں پر تعیناتی کے احکامات جاری کیے اور شہریار تشدد کیس کے حوالے سے دونو ں ایف آئی آرز پر میرٹ پر تفتیش کی یقین دہانی کروائی گئی۔

کھلی کچہری کے خطاب کے دوران معززین علاقہ نے ڈی پی او ایبٹ آباد اور ایس پی انوسٹگیشن ایبٹ آباد کو خوش آمدید کہا اور بکوٹ جیسے شہر سے دور افتادہ علاقہ میں کھلی کچہری منعقد کرنے پر ڈی پی او ایبٹ آباد کو شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ یہ سلسلہ جاری رہنا چاہے تاکہ اسی طرح عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوتے رہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!