ڈی ایچ کیوہسپتال کے سامنے لیبارٹری مالکان کاپی پیسٹ نتائج دے کر شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈی ایچ کیوہسپتال کے سامنے اناڑی لیبارٹری مالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔ ٹیسٹوں کی رپورٹ کاپی پیسٹ کرکے مریضوں کو دی جانے لگی۔ نجی لیبارٹریوں کے مالکان کے ڈاکٹروں سے ٹھیکے۔ ڈی ایچ کیوہسپتال کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کرنے کی بجائے مریضوں کو باہر بھیجاجانے لگا۔ پرائیویٹ لیبارٹریاں، مافیا بن گئیں۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ شہریوں کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے متعدد پرائیویٹ لیبارٹریاں کام کررہی ہیں۔ ان لیبارٹریوں میں کوئی بھی کوالیفائیڈ ٹیکنیشن نہیں ہے اور نہ پتھالوجسٹ موجود ہوتاہے۔ ان لیبارٹریوں میں کمپیوٹر آپریٹر ٹیسٹوں کی رپورٹ پہلے سے کمپیوٹر میں موجود کسی مریض کی کاپی کرکے، نئے مریض کو تھمادی جاتی ہے۔ شہریوں کے مطابق ڈی ایچ کیوہسپتال کے سامنے لیبارٹریوں سے جتنے بھی ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں۔ ان کے نتائج دوسری لیبارٹریوں کے بالکل برعکس ہوتے ہیں۔ جن مریضوں کو مختلف امراض کی تشخیص کی رپورٹ دی جاتی ہیں۔ دیگر لیبارٹریوں سے ان کی رپورٹس منفی آجاتی ہیں۔ شہریوں نے ڈی ایچ او ہیلتھ، ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ ان لیبارٹریوں میں کوالیفائیڈ ٹیکنشن اور پتھالوجسٹ کی موجودگی یقینی بنائے جائے۔ بصورت دیگر ان تمام لیبارٹریوں کو سیل کیاجائے۔ جو عوام کو غلط رپورٹس دے کر دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!