ہمارا فیس بک پیج

خیبرپختونخواہ میں جمعہ ہفتہ کی بجائے ہفتہ اتوار کی چھٹی کرنے کانوٹیفکیشن جاری۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)رمضان المبارک میں صوبائی حکومت نے کرونا وائرس کی جان لیوا تیسری لہر سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اور لاک ڈاؤن پولیسی میں تبدیلی کر دی سوموار سے جمعہ تک تمام کاروبار زندگی شام سے بجے بند جبکہ جمعہ اور ہفتہ کے دن مکمل لاک ڈاؤن ختم کرکے ہفتہ اور اتوار کو لاڈون کرنے کا نوٹیفکشن جاری کردیا تاجر برادری کا ہفتہ اتوار لاک ڈاوُن کو مسترد کر دیا، اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ صوبہ بھر کی طرح ایبٹ آباد میں بھی رمضان المبارک کیبابرکت مہینے میں کرونا وائرس کی تیسری لہر پر قابو پانے کے لیے حکومت نے لاک ڈاون کی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے سوموار تا جمعہ تمام کاروبار شام چھ بجے بند کرنے جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو مکمل لاک ڈاون ختم کر کے ہفتہ اتوار کو مکمل لاک ڈاون کرنے کے نئے احکامات جاری کر دیے واضع رہے کہ یہ احکامات مندرجہ زیل کاروبار پر لاگو نہیں ہو گے میڈیکل سروسز، بیکری، جنرل / کریانہ سٹورز، دودھ، گوشت، ٹائر فروٹ، سبزی، تندور، آٹا چکی کی دکانیں، پوسٹل/ کوریئر کاونٹرز، ہوٹل/ ریسٹورنٹس، پیٹرول پمپس، آئل ڈپو، ای پی جی فلنگ پوائنٹس، ایگریکلچر مشینری ورکشاپ، سپیئر پارٹس، پرنٹنگ پریس اور موبائل کمپنیوں کی فرنچائزز ہفتہ بھرکھلی رہیں گی صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامت کو تاجر برادری نے ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے حکومت جمعہ ہفتہ کو ہی مکمل لاک ڈاوُن کرکے کیونکہ جمعہ کو اکثریتی کاروبار بند ہوتے اس لیے حکومت اس فیصلے پر غور کرے۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!