مساح سیداں قتل کیس، ملزمان نے ڈی آر سی دفتر حویلیاں میں قرآن پاک پر حلف لیکر دشمنی ختم کرنے کا عہد کر لیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) مساح سیداں قتل کیس، ملزمان نے ڈی آر سی دفتر حویلیاں میں قرآن پاک پر حلف لیکر دشمنی ختم کرنے کا عہد کر لیا۔ فریقین بغلگیر، ڈی ایس پی حویلیاں سجاد خان، چیئرمین ڈی آر سی سلیم خان جدون، کنونئیر وقار خان جدون، ممبران کرنل (ر) عابدحسین، سردار جاوید ودیگر کی کوششوں سے مساح سیداں میں پائی جانے والی کشیدگی کا خاتمہ ہو گیا یاد رہے کہ مصالحتی کمیٹی حویلیاں اور معززین علاقہ کی کوششوں سے گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا تھا جس میں فریقین نے ایک دوسرے کو معاف کرکے کشیدگی ختم کرنے کی یقین دھانی کرائی تھی جس کے بعد جیل سے رہائی کے بعد ملزمان اورفریق اول کے مابین مصالحتی کمیٹی حویلیاں میں قرآن پرحلف کی تقریب منعقد ہوئی اورمولانا مفتی آصف نے فریقین عنایت الرحمن وغیرہ اور شاہنواز خان افسروغیرہ سے قرآن پاک پر حلف لیا اورفریقین کو بغلگیر کروا دیا اس موقع پر چیئرمین سلیم خان جدون نے ڈی پی او ایبٹ آباد، ڈی ایس پی حویلیاں، ایس ایچ او حویلیاں، ایس ایچ او ناڑہ، مصالحتی کمیٹی کے ممبران اور قتل کیس کے فریقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کیس علاقے میں شدید کشیدگی کا خطرہ تھا جو الحمد اللہ ختم ہو چکا ہے ڈی آر سی حویلیاں قبل ازیں 37 سے زائد قتل کیسز کے باہمی رضا مندی سے راضی نامے کروا چکی ہے اور یہ خدمت کا سلسلہ انشاء اللہ جاری و ساری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!