ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ سوئی گیس کی کارستانیاں کنج کیہال لنک روڈ و گردونواح میں گرمی میں سوئی گیس پریشر کم کر دیا صارفین سر پکڑ کر بیٹھ گئے تندروں پر بھی شدید رش گھر میں کھانا بنانا مشکل ہو گیا صارفین کی جانب سے سوئی گیس دفتر کے گھیراو کی دھمکی اس ضمن میں کنج کیہال لنک روڈ کے متاثرین کا کہنا تھا بجلی کے غذاب کے ساتھ ساتھ اب ایک ہفتے سے زیادہ کا ٹائم ہو گیا سوئی گیس کی لوڈشیدنگ نے تنگ کر رکھا ہے اب ہم کہاں جائیں اور کس کے آگے فریاد کریں اگر گرمیوں میں گیس کا یہ حال ہے پھر سردیوں میں کیا ہو گا منتخب نمائندوں کو اس مسلے پر فلفور نوٹس لینا چاہے تاکہ ہماری مشکلات کا ازلہ ہو سکے گرمیوں میں گیس کا نہ ہونا حکومت کی نااہلی ہے
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے پیسکو کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کینٹ بورڈ کوواپڈا کی گاڑیوں فوری طور پر واپس کرنے کے احکامات جاری کر دئیے اور پراپرٹی ٹیکس اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے معاملے کو مل بیٹھ کر ایک ماہ کے اندر اندر حل کرنے کیلئے […]