بیکری اشیاء کی قیمتوں میں از خودسو فیصد تک اضافہ۔

اے اور بی کیٹیگری کے مٹھائی اور بیکری فروشوں نے سادہ بسکٹ کی قیمتیں 1 ہزار فی کلو تک کر دیں۔
چھوٹی بیکریوں کے مالکان نے از خود اپنی دکانوں کو اے کیٹیگری قرار دے دیا نرخ بھی خود مقرر کرنا شروع کر دیئے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آبادمیں بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں سو فیصد تک اضافہ خود ساختہ طور پر کر دیا ہے۔ اے کیٹگری، بی کیٹگری کے مٹھائی فروشوں اور بیکری فروشوں نے سادہ بسکٹ کی قیمتیں پانچ سوروپے فی کلو سے ایک ہزار فی کلو تک کر دی ہیں۔ چھوٹا سادہ کیک 80 روپے سے 130 روپے، بڑا سادہ کیک 100 روپے سے 150 روپے، فروٹ سادہ کیک چھوٹا 100 روپے سے 140 روپے، بڑا فروٹ کیک 150 روپے سے 200 روپے اس طرح فائن ایپل کیک سمیت مختلف ذائقوں کے کیکوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے افسران کی مصروفیت کے باعث ایبٹ ٓباد میں بیکری فروشوں اور مٹھائی فروشوں کے خلاف کاروائی نہ ہوسکی۔ محکمہ خوراک کے عملے نے بھی آنکھیں بند کر لی ہیں۔ مٹھائی فروشوں کی جانب سے مٹھائی کی قیمتیں ایک ہزار روپے فی کلو تک وصول کی جارہی ہے۔ سرکاری نرخنامہ ایبٹ آباد میں برائے نام رہ گیا ہے۔ مہنگائی کے باعث شہری مٹھائی بھی نہیں کھا سکے۔ درجنوں اسٹنٹ کمشنرزمحکمہ فوڈ کے عملے کی نا اہلی کے باعث ایبٹ آباد میں بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!