ایبٹ آباد شہر میں انٹر پلی کا کاروبار عروج پر:اوپن کاغذات پر مہنگے داموں گاڑیوں کی فروخت میں سفید پوش مقروضوں کو پھسنا دیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) شہر میں انٹر پلی کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا متعدد کار ڈیلرز نے اوپن کاغذات پر مہنگے داموں گاڑیوں کی فروخت میں سفید پوش مقروضوں کو پھسنا دیا۔سینکڑوں افراد کے کروڑوں کے چیک وصولی کا انکشاف، سود کے چکر میں متعدد افراد اپنی جمع پونجی لٹا بیٹھے۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ صوبہ خیبر پختون خواہ میں حکومت کی جانب سے سود خوروں کے خلاف اسمبلی سے قانون بھی پاس ہے لیکن ایبٹ آباد تاہم سود خوروں اور انٹر پلی کے نام پر کھلے عام کاروبار کے نام پر سود کا کاروبار زور و شور سے جاری ہے تاہم پولیس کی جانب سود خوروں کے خلاف مؤثر کاروائی سامنے نہیں آئی عوامی وسماجی حلقوں سمیت سودخوروں کے چنگل میں پھنسے ہوئے افراد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد خان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ سود خوروں اور انٹر پلی کے کاروبار سے منسلک افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!