76

اسلام آباد پولیس کے اینٹی کارلفٹنگ سیل نے شیخ البانڈی کے ایکسائزکانسٹیبل کو گرفتار کرلیا۔

ایبٹ آباد: اسلام آباد پولیس کے اینٹی کارلفٹنگ سیل نے ایکسائزکانسٹیبل کو گرفتار کرلیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ہفتہ کے روز اسلام آباد پولیس کے اینٹی کارلفٹنگ سیل نے شیخ البانڈی میں کارروائی کرکے ایکسائز اینڈ نارکاٹکس کنٹرول کے کانسٹیبل کو گرفتار کرکے اسلام آباد منتقل کردیاہے۔ مذکورہ کانسٹیبل جوکہ ایکسائز ایبٹ آباد کے دفتر میں فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ گرفتار کانسٹیبل کے بارے میں اسلام آباد پولیس کے ذرائع نے بتایاکہ انہیں کارچوری کے کیس میں گرفتار ”عاتی“ نامی کارلفٹر کی نشاندہی پر گرفتار کیاگیاہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں