کینٹ بورڈ وارڈنمبر8الیکشن: آئی ایس ایف اور یوتھ ونگ نے دانیال خان جدون کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/سردار فیضان)کینٹ بورڈ الیکشن دانیال خان جدون نے کینٹ وارڈ نمبر 8 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔آئی ایس ایف اور یوتھ ونگ نے مکمل حمایت کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق شیخ البانڈی کے سیاسی گرانے سے تعلق رکھنے والے سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ مصطفی خان جدون کے فرزند دانیال خان جدون نے کینٹ بورڈ وارڈ 8 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا اس سلسلے میں گذشتہ روز مریوں روڈ پر واقع دانیال خان جدون کی رہائش گاہ پر ایک تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کی منظم تنظیم آئی ایس ایف اور یوتھ ونگ کے نوجوانوں سمیت بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف آئی ایس ایف کے رہنما تیمور خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ میں اور میری پوری آئی ایس ایف اور یوتھ ونگ دانیال خان جدون کو فل سپورٹ کرے گی ہماری حکومت کا مشن بھی نوجوان قیادت کو آگے لانا ہے انشائاللہ آپ وہ وقت قریب آ گیا ہے جب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ملک کی قیادت ہوگی۔

اس موقع پر دیگر پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے مقررین کا کہنا تھا کہ آج ہمیں خوشی ہے کہ ہمارا بھائی دانیال خان جدون کینٹ بورڈ کے الیکشن کے لیے موضوع امیدوار کی حیثیت سے سامنے آیا ہے انشائاللہ ہماری فل سپورٹ دانیال خان جدون کے ساتھ ہے تقریب کے آخر میں دانیال خان جدون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام اہل علاقہ اور پاکستان تحریک انصاف کی تنظیموں کے عہدے داران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اہتماد کرتے ہوئے آج میرے پاس تشریف لائے اور میری حمایت کا اعلان کیا انشائاللہ میں کینٹ بورڈ وارڈ نمبر آٹھ کا الیکشن جیت اپنی عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے دن رات ایک کروں گا انشائاللہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں کبھی کسی نوجوان کو مایوس نہیں کروں گا میرا مشورہ ہے کہ میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر حد تک اقدامات کروں گا نوجوان ہیں ہمارے ملک کا اثاثہ ہے بس مجھے اپنی وارڈ نمبر8 کی عوام کے تعاون کی ضرورت ہے واضح رہے کہ دانیال خان جون سابق امیدوار این اے 16 حاجی ایاز خان جدون کا بھتیجا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!