فوڈگودام جھنگی میں آئی ٹی پارک تعمیر کرنے کا فیصلہ۔

پشاور: فوڈگودام جھنگی میں آئی ٹی پارک تعمیر کرنے کا فیصلہ۔ ذرائع کے مطابق سابق تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی نے خیبرپختونخواہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ضیاء اللہ بنگش نے بتایاکہ مرکزی حکومت کے تعاون سے ایبٹ آباد میں 3 ارب روپے کی مالیت کا ائی ٹی پارک بنا رہے ہیں جسکے ابتدائی تمام مراحل مکمل کر چکے ہیں۔جھنگی فوڈ گودام ایبٹ آباد میں آئی ٹی پارک کی تعمیر کیلئے کنسلٹینسی کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے جسکے بعد فیز 2 میں مرکزی حکومت کی منظوری کے بعد فی الفور ٹینڈر جاری کر دیا جائے گا۔ڈیجیٹل پشاور منصوبہ اور آئی ٹی پارک ایبٹ آباد اپنی نوعیت کے منفرد منصوبے ہوں گے جو قوم کی تقدیر بدلنے میں کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پرضلعی جنرل سیکرٹری کاشف خان جدون اور سینئرصحافی ندیم خان جدون بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!