فاحشہ عورتوں کو لگام دی جائے۔ کسی کو مارچ کی اجازت نہیں دینگے: جان محمد بنگش/اویس خان ایڈوکیٹ۔

ایبٹ آباد: جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جان محمد بنگش اور جنرل سیکرٹری اویس خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ چند نام نہاد خواتین کے زریعے قمر کے خلاف یہودی لابی نے میڈیا پر جو محاذ کھول رکھا ہے۔ملک میں بھی موجود نہیں اس پر نوجوان نسل،مذہبی جماعتیں،سول سوسائٹی،سیاسی جماعتیں سب میں بے حد تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ایک فاحشہ عورت میڈیا پر اپنے غلیظ بیانات جاری کر رہی ہے جسے روکا نہ گیا توہم ہر جگہ قمر کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وائس آف ہزارہ کو دیئے جانیوالے اپنے ایک بیان میں کیا۔ جان محمد بنگش اور اویس خان ایڈوکیٹ کا مزید کہنا تھاکہ چند نام نہاد خواتین جو کہ نعرہ لگاتی نظر آ رہی ہیں ”میرا جسم میری مرضی“ یہودی لابی ہمارے معاشرے میں بگاڑ اور بے حیائی پھیلانے میں مصروف ہے اور اس شادی کے بہترین بندھن کو کمزور کر کے اپنا کلچر ہم پر مسلط کرنے میں ان خواتین کو استعمال کرنے میں مصرف ہے۔ یہ اسلام اور کفر کی جنگ ہے۔یہ الفاظ ”میرا جسم“ میری مشرقی عورت کے منہ سے اچھا نہیں لگتا۔ میرا جسم سب سے سے پہلے میری ماں کی مرضی پھر میرے باپ اور بھائی کی مرضی اور سب سے بڑھ کر میرے رب کی مرضی پھر اسلام کے عین مطابق اجازت دینا آپ کی مرضی۔ اس فقرے میں میری خواتین کی بے حرمتی شامل ہے۔خدا را یہودی لابی کے اس گندے کھیل کو یہاں پر نہ روکا گیا اور قمر کی تائید نہ کی گئی تو یہ لابی قمر پر مختلف طریقے سے حملہ آور ھوئے بھی ہیں اور مزید حملے بھی کئے جائیں گے تاکہ اس طرح سب کو چپ کروا دیا جائے اور میڈیا پر عامر لیاقت جیسے لٹیرے لا کر قمر کا مقابلہ کروایا جا رہا ہے۔ اسلامی جماعتیں،سول سوسائٹی،سیاسی جماعتیں اور عام عوام نے اگر بھر پور مقابلہ نہ کیا تو میرا جسم میری مرضی کے بعد نت نئے کھیل کھیلے جائیں گے۔ہم سول سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے ان حرکات کو شدید تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں اور اگر ان نام نہاد قوتوں کو لگام نہ دیا گیا تو ہم قمر صاحب کی طرح ہر ہر فورم پر انکا مقابلہ کرنے نکلیں گے اور وہ تمام آپشن استعمال کریں گے جس کا انہوں نے سوچا بھی نہ ہو گا۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اور یہاں صرف اور صرف میرے رب کی مرضی چلی گی۔ ہمیں اور خواتیں کے جذبات کو مزید بھڑکانے کی کوشش نہ کی جائے اور حکومت وقت اس بات کا نوٹس لے ورنہ عوام مشتعل ہو چکی ہے اور مذید ہمارے صبر کو آزمایا نہ جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!