فائلیں غائب کرکے اورسیز بھائیوں کے پلاٹوں پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دینگے: جان محمد بنگش۔

ایبٹ آباد: جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جان محمد بنگش اور جنرل سیکرٹری اویس خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ کچھ عرصہ سے جناح آباد میں قبضہ مافیا سرگرم ھے اور ہمارے OVERSEAS بھائیوں کی محنت کی کمائی ھڑپ کرنے کی ناکام کوشش میں لگے ہوئے ھیں۔ ہمارے OVERSEAS بھائی محنت مزدوری کر کے آپنے ملک زرمبادلہ لاتے ھیں اور یہاں اپنی بقایا عمر کے لئے زمین خریدتے ھیں تاکہ بڑھاپے میں وہ وطن واپس آ کر اپنے ملک میں رہائیش پزیر ھوں مگر یہاں موجود قبضہ مافیا انتظامیہ سے ملکر کافی عرصہ سے پڑے خالی پلاٹوں کی فائلیں ضائع کروا کر عدالت کو اندھیرے میں رکھ کر ڈگریاں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
جناح آباد سوسائٹی واضح طور پر قبضہ مافیا کو مطلع کر رہی ہے کہ ہم جناح آباد کے کسی بھی پلاٹس پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے اور اگر ڈگریوں کے ذریعے فروخت کرنے کی کوشش کی گئی تو بذریعہ عدالت اس عمل کو روکوائیں گے۔قبضہ مافیا و متعلقہ انتظامیہ جنہوں نے ان پلاٹوں کی فائلوں کو ضائع کروآیا انکے خلاف جلد ایف آئی اے اور نیب سے بھی رابطہ کیا جائے گا اور ہم انکے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں اور رہیں گے اور ہم سے کسی جرگہ کی بجائے انکا سامنہ موقع پر اور عدآلت میں کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!