جیپ ریورس کرنے کے دوران گہری کھائی میں جاگری: ڈرائیور سردار محمد نصیرجاں بحق۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)تھانہ ڈونگاگلی کی حدود زیارت معصوم نوشہرہ محلہ چھاچھن میں جیپ ڈائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری ڈرائیور جابحق۔اطلاع ملتے ہی ڈونگاگلی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو کھائی سے نکال قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔اس ضمن مین زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ ڈونگاگلی کی حدود زیارت معصوم نوشہرہ محلہ چھاچھن کا رہائشی سردار محمد نصیر ولد سردار محمد فقیر ایبٹ آبادسے سے سامان لے کر گھر گیا۔گھر کے پاس پہنچتے ہی سردار محمد نصیر نے اپنی پوٹھوہار جیپ نمبر LEA 4484 کھڑی کرکے گھر کا سامان اتارا اور گاڑی میں بیٹھ کر گاڑی اپنی جگہ پر پارک کرنے کے لیے ریورس کی تو اسی دوران گاڑی ڈرائیور نصیر سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جابحق ہو گیا اطلاع ملتے ہی ڈونگاگلی پولیس موقع پر پہنچ گئی لاش کو گہری کھائی سے نکال کر قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!