کاکول: سخت سردی میں گیس کا ہیٹرلگا کر سونے والے میاں بیوی جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)جالیوا گیس لیکج کے وار جاری نواں شہر کے بعد تھانہ میرپور حدود کاکول ٹنگولہ ڈنہ میں گیس لیکج سے میاں بیوی جاں بحق نعشیں ہسپتال منتقل،ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی محمکہ سوئی گیس کی جانب سے سوئی گیس سے ہونے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اگائی مہم نہ ہونے کی وجہ سے ایبٹ آباد شہر میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جاری ہے دو روز قبل تھانہ شہر کی حدود میں گیس لیکج کے باعث دو افراد جاں بحق ہونے کے بعد گزشتہ روز تھانہ میرپور کی حدود کاکول ٹنگولہ ڈنہ کے رہائشی نذیر احمد ولد عبدلعزیز اپنی اہلیہ سیداں بی بی کے ہمراہ کمرے میں سردی کی وجہ سے گیس کا ہیٹر لگا کر سو گئے۔

جس پر گزشتہ روز رات گئے گیس لوڈشیڈنگ ہونے کے باعث ان کا ہیٹر بند ہوگیا بعد ازاں لوڈشیڈنگ ختم ہوتے ہی دوبارہ گیس واپس آنے پر کمرے میں بھر گئی جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتی ہیں پولیس اور لواحقین موقع پر پہنچائے اور دونوں کی لاشوں کو قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کردیاجہاں قانونی کارروائی کے بعد دونوں نعش ورثا کے حوالے کر دی گئیں میرپور پولیس کے مطابق کمرے میں گیس بھر جانے سے دونوں میاں بیوی جاں بحق ہوئے واضح رہے کہ محکمہ سوئی گیس کے افسران کی جانب سے گیس کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی مہم نہ ہونے جبکہ دوسری جانب عوامی سستی کے باعث گزشتہ سال گیس لوڈ شیڈنگ سے لیکر آج کے درجنوں واقعات میں پچاس سے زائد جانے ضائع ہو چکی ہیں اور اس سال بھی یہ سلسلہ آئے روز جاری ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!