ماضی میں اہلیان کالومیرا اورنوشہرہ کو لالی پاپ دیئے گئے۔ قلندرلودھی کے فنڈز سے کام جلد شروع ہونگے: کاشف خان۔

حویلیاں:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کاشف خان کا کہنا ہے کہ جو لوگ کافی دنوں سے تنقید کر رہے ہیں کہ کالومیرا کا کام شروع ہو گیا لیکن ابھی تک نوشہرہ کا نہیں ہوا تو ان کو بتاتا چلوں کہ سب سے پہلے تو کام کالومیرہ کا ہو یا نوشہرہ کا ہو ہمارے ہی حلقے میں رہا ہے ہمیں اس بات کی خوشی ہے کیوں کے کالومیرہ بھی ہمارا اپنا گاؤں ہے ہم ایک ہی وی سی کے ہیں اور دوسری بات رہی نوشہرہ کے کام کی تو اس بارے میں الحاج قلندر خان لودھی صاحب کے کو آرڈی نیٹر بلال لودھی نے بتایا ہے کے دونوں گاؤں کے ٹینڈراکٹھے ہوئے ہیں نوشہرہ کا کام جس ٹھیکیدار کے پاس ہے وہ ٹرانسپورٹ کی مشکلات اور میٹریل کی عدم دستیابی کی وجہ سے کام نہ شروع کر سکا انشا اللہ جلد ہی وہ اپنا کام شروع کر دے گا۔لہٰذابجائے تنقید کے خوش ہونا چاہیے کے اس سے پہلے جتنے بھی ہمارے ایم پی اے ایم این ایز گزرے ہیں انہوں نے نوشہرہ کالومیرہ کو صرف لالی پوپ ہی دیے ہیں دونوں گاؤں کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک ہوتا رہا ہے تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے پھر بات کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!