سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرکشمیر کلاتھ،مغل کلاتھ سمیت آٹھ دوکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد: سمارٹ لاک ڈاوُن کی ایس او پیز میں غفلت برتنے پر ایبٹ آباد مین بازار میں مواقع کشمیر کلاتھ،مغل کلاتھ سمیت آٹھ دوکانوں کو سیل کر دیا گیا۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر مجبتیٰ بھروانہ نے پولیس کی نفری کے ہمراہ بازار کے دورہ کے موقع پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر کاروائیاں کیں زرائع کے مطابقاسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد مجتبیٰ بھروانہ ایبٹ آباد کے مین بازار کا دورہ کرتے ہوئے بازار میں موجود دوکانداروں کی جانب سے سماجی فاصلہ سمیت دیگر حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر کشمیر کلاتھ،مغل کلاتھ،شیخ کلاتھ،بلال کلاتھ،ایف ایم پال سمیت دیگر آٹھ دوکانوں کو سیل کیا گیا۔

مگر افسوس کہ سیل ہونے کے باوجو د بھی کچھ دوکانوں پر کپڑے فروخت ہوتے رہے اس حوالے سے اے سی مجتبی حسن نے بتایا اکہ کرونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت نے مختلف ایس او پیز کے تحت تاجروں کو بازار کھولنے کی اجازت دی ہے تاہم خلاف ورزی پر سخت ترین کاروائیاں کی گئی ہیں ایبٹ آباد مین بازار میں حکومتی لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عوام کا ایک ہجوم امڈ آیا ہے جن میں خواتین و بچوں کی ایک بڑی تعداد بازار میں خریداری کیلئے آ رہی ہے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے خلاف ورزی پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!