کینٹ الیکشن ختم۔ٹھنڈا چواء میں تحریک انصاف کینٹ وارڈ نمبر 4 کے امیدوار نزاکت خان عرف ذاکر خان کا تصادم۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کینٹ الیکشن ختم۔ٹھنڈا چواء میں تحریک انصاف کینٹ وارڈ نمبر 4 کے امیدوار نزاکت خان عرف ذاکر خان کا تصادم۔ہوائی فائرنگ۔معتدد زخمی۔20 افراد گرفتار مقدمہ درج تفتیش شروع اس ضمن میں پولیس اور مقامی زرائع نے بتایا ہے کہ منگل کے روز تھانہ نواں شہر کی حدود ٹھنڈا چواء میں الیکشن میں مخالفت کرنے پر دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے۔زرائع کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار بشیر خان جدون نے کینٹ الیکشن میں حصہ لیا تھا۔

انکے مد مقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار بیدار بخت انکے خلاف عدالت میں پہنچ گئے تھے۔جہاں میں انہوں نے موقف دیا تھا کہ وہ اپنے اثاثے چھپارہے ہیں۔عدالت نے ثابت کی بناء پر تحریک انصاف کے امیدوار بشیر خان کو نااہل کردیا تھا۔جس پر انکی جگہ آزاد حیثیت پر انکے بیٹے ذاکر خان نے الیکشن لڑا جو مسلم لیگ ن کے امیدوار سے بھاری اکثریت سے ہار گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کے ہارتے ہی ذاکر خان اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ اپنی اس جگہ پر قبضے کرنے گئے جس کی بناء ہر اس کے والد متحرم نااہل ہوئے تھے۔گزشتہ روز جائیداد تنازعہ پر دونوں گروپوں میں تصادم شروع ہوا جو شدت اختیار کرگیا تھا اس دوران ایک گروپ کی طرف سے ہوائی فائرنگ شروع ہوئی جس پر پورے علاقے میں خوف و لہرس پھیل چکا تھا لڑائی کی اطلاع ملتے ہیں ایس ایچ او نواں شہر دیگر نفری کے ہمراہ موقع ہر پہنچ گئے لیکن دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ مسلسل جاری تھا اس دوران ایس ایچ او نے کنٹرول روم پر کالز کرکے دیگر پولیس کے اہلکاروں کی مدد مانگ لی جس کے بعد ایس ایچ او میرپور سکندر آباد پولیس چوکی و دیگر تھانوں کی نفری بھی ٹھنڈا چواء پہنچ گئی حالات کو قابو پانے لگے زرائع کے مطابق جھگڑے کے دوران سابق امیدوار کینٹ بورڈ ذاکر خان انکی والدہ و دیگر تین افراد شدید زخمی ہوئے جنکو ہسپتال منتقل کیا گیا زرائع کے مطابق پولیس نے 20 کے قریب ملزمان گرفتار کئے اور مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کرلیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!