کھلی کچہری:معذور افراد نے شکایات کے انبار لگادیئے۔ انتظامی افسران کی سیٹیاں گم ہو گئیں۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ/سردار فیضان سے)ضلعی انتظامیہ کو معذور افراد کے مسائل سننے اور انکے حل کے لئے لگائی جانے والی کھلی کچہری انتظامیہ کی جانب سے ہر فورم پر معذور افراد کو نظر انداز کرنے اورانتظامی نارواں سلوک پر معذور افراد نے شکایات کے امبار لگا کر انتظامی کاکردگی کے پول کھول دیا۔کھلی کچہریاں فوٹو سیشن قرار اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز معذور افراد کو درپیش مسائل سننے اور انکے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ندیم ناصر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں انتظامی افسران ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر عبدالرشید،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد شوکت،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وسیم فضل،ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر ماصل خان سمیت معذور افراد و معذور خواتین نے شرکت کی۔

کھلی کچہری میں معذور افراد نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ ہم نوکریوں کے لیے در بہ در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ہمارے لیے سرکاری محکموں میں کوٹہ سسٹم برائے نام ہے ہمارے کوٹوں پر ایسے لوگوں کو بھرتی کیا جاتا ہے جو اس کا اہل نہیں ہوتے ہمارے لیے آنے والا فنڈ محکمہ بیت المال سے ہمیں نہیں ملتا اس کے علاوہ ہسپتالوں میں جعلی معذور افراد کے جعلی سرٹیفیکیٹ بنا کر دیے جاتے ہیں جس سے ہمارے خصوصی افراد کے حق پر ڈاکہ ڈال لیا جاتا ہے ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی کون عمل میں لائے گا یہ ہی نہیں ہمارے لیے کسی بھی محکمے میں ویل چئیر کے لیے رستے کا انتظام نہیں ہوتا جس سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عابد نے کہا کہ خصوص افراد معاشرے کا حصہ ہیں ضلعی انتظامیہ نے انکے مسائل حل کرنے ہیں معذور افراد کو سرٹیفیکیٹ کے اجراء میں سہولت پیدا کریں گے اور اس میں ون ونڈو آپریشن کے تحت فراہمی کویقینی بنایا جائے گا اس موقع معذور افراد نے کھلی کچہری کو فوٹو سیشن قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!