لاک ڈاؤن میں مزید توسیع۔ عوام کیلئے نئے احکامات جاری کردیئے گئے۔

ایبٹ آباد:خیبر پختونخواہ حکومت کی طرف سے صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے 29مارچ تک جزوی لاک ڈاوُن کے حکم کا نوٹیفکیشن ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد نے بھی جاری کر دیا ہے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صرف اشیاء ضروریہ کے علاوہ تمام مارکیٹس بازار، پلازے، بس اڈے، ہوٹلز، ریسٹورنٹس، ریٹس ہاوُسز، بند رہیں گے اس سے قبل صوبائی حکومت نے یہ پابندی صرف تین روز کیلئے اکیس مارچ سے چوبیس مارچ تک لگائی تھی اور اس پابندی میں مزید پانچ دن کی توسیع کر دی گئی ہے انتیس مارچ تک صرف فارمیسز، کریانہ سٹورز، بیکریز، آٹا چکی، دودھ کی دوکانیں، ورکشاپ، پٹرول ملزم، مرغی و گوشت کی دوکانیں اور سبزی منڈی کھلی رہے گی اس کے علاوہ تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے اس کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ و سرکاری بینکس میں دروازے سے سینٹائزر نصب کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں اس کے ساتھ ساتھ تمام سٹاف کے لیئے دستانے اور ماسک اور ایک ٹائم میں صرف پانچ افراد کے بینک میں داخلے کی اجازت ہو گی اسی طرح اگر کسی سٹاف میں کرونا وائرس کی علامات مثلاء، بخار، نزلہ وغیرہ ہو تو اسے چھٹی دی جائے صوبائی حکومت نے انتظامیہ کو ان تمام ہدایات پر عمل درآمد کروانے کا حکم جاری کیا ہے اور اگر اس حکم نامے کی خلاف ورزی کی گئی تو متعلقہ افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!