خیبرپختونخواہ حکومت کا امتیازی سلوک: پرائمری اور مڈل سکول کے ٹیچرز کنونس الاؤنس سے محروم۔

School Girls

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ تعلیم ایبٹ آباد کا دوہرا معیار 2013ء سے بند کنونس الاؤنس سے مڈل اور پرائمری سکولزکے ٹیچرز محروم،ہائی سکولز کے 80فیصد ٹیچرز کو موصول ہو گئے ہیں۔زرائع کے مطابق 2012/13میں محکمہ تعلیم میں اساتذہ کے کنونس آلاونس کو بند کیا گیا تھا جس کو گزشتہ ماہ سے بحال کرکے ادائیگی کا سلسلہ اقساط سے شروع کیا گیا ہے جس میں ہائی ضلع کے ہائی سکولز کے 80فیصد اساتذہ نے وصولیاں کیں ہیں۔جب کہ مڈل اور پرائمری سکولز کے میل اور فی میل ایس ڈی اوز کے کاؤنٹر سائن نہ ہونے سے پرائمری اور مڈل سکولز کے اساتذہ کو مسائل کا سامنا ہے۔اس حوالہ سے اساتذہ کی تنظیموں نے بھی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ اور مردانہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔زرائع کے مطابق اساتذہ کو ماہانہ کنونس آلاونس کی مد میں 2013 سے کٹوتی کی جا رہی تھی جس پر ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ہائی سکول کے اساتذہ کو ماہانہ 5 ہزار،پرائمری ٹیچر کو تین ہزار ملے گا۔زرائع کے مطابق پرائمری اور مڈل سکولز کے ایس ڈی اوز نے بھی کاؤنٹر سائن نہ کرنے کی آڑ میں رکاوٹ ڈالی ہوئی ہے۔معاشرے کے معماروں کو موجودہ مہنگائی کے دور میں ان اقدامات سے پریشانی سے دوچار کیا جا رہا ہے جس پر پرائمری اور مڈل سکول لز کے مرد اور خواتین اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔انہوں نے سیکرٹری ایجوکیشن سیکرٹری فنانس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!