حکومت و اداروں کو پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کیخلاف نو اور دس مئی کے مظاہروں میں ملازمین کی شمولیت کے ثبوت مل گئے۔
وفاقی حکومت کے احکامات کی مذکورہ ملازمین کی شناخت کرلی گئی، ملازمین کیخلاف انضباطی رولز 2011 کے تحت کاروائی ہوگی۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) خیبر پختو نخوا میں 9 مئی کے احتجاج میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائیوں کا با قاعدہ آغاز کرتے ہوئے ساڑھے چار سوملوث ملزمان کو اگلے ہفتے محکموں میں طلب کر لیا تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے 9 اور دس مئی کو ہونیوالے مظاہروں کے دوران سرکاری ملازمین کا احتجاجی مظاہروں میں شرکت کے ثبوت ملے تھے جس پر وفاقی حکومت نے ایکشن لینے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف گذشتہ روز با قاعدہ کا روائی کا آغاز کرلی گیا ہے اس سلسلے میں سرکاری اداروں کے ملوث ملزمان کی اگلے ہفتے محکموں میں طلب کر لیا گیا ہے مختلف سرکاری محکموں کے ساڑھے چار سو ملازمین کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں سے کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق ملوث سرکاری ملازمین کو آئندہ ہفتے بیانات قلمبند کرنے کے لئے طلب کر لیا گیا ہے ملازمین کے خلاف شواہد ملنے کی صورت میں انضباطی رولز 2011ء کے تحت کارروائی شروع کی جائیگی۔
