خیبر پختونخوا کا بینہ کاتاریخی فیصلہ۔۔ اساتذہ کی لئے خوشخبری۔

KPK Govt Logo

پشاور(وائس آف ہزارہ) خیبر پختونخوا کا بینہ کاتاریخی فیصلہ۔۔ اساتذہ کی لئے خوشخبری۔ایک لاکھ سے زائد اساتذہ کی اپ گریڈیشن صوبائی کابینہ سے منظوری۔ اساتذہ کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا۔ کابینہ اجلاس نے 51 ہزار 736 پرائمری سکول ٹیچرز کو 12 گریڈ سے 14 گریڈ میں ترقی دی گئی۔ 18 ہزار پی ٹی سی اساتذہ گریڈ 14 کے گریڈ 15 میں ترقی دی گئی۔ گریڈ 15 کے 12 ہزار پی ٹی سی ٹیچر کو گریڈ 16 میں ترقی دی گئی۔ سی ٹی اساتذہ کو گریڈ 16 میں بھرتی ہوگی موجودہ اساتذہ کو بھی ون سٹیپ پروموشن دی جائے گی۔

کابینہ نے ایس ایس ٹی مردانہ و زنانہ اساتذہ کی گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں اپ گریڈیشن کی منظوری دی۔ اس سے 21 ہزار 800 اساتذہ مستفید ہوں گے اور اس کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا۔ شہرام خان وزیر تعلیم

کابینہ نے پرائمری سکول ٹیچرز کی بی ایس 12 سے بی ایس 14 میں اپ گریڈیشن کی منظوری دی۔ اس کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا اور اس سے 51 ہزار سے زیادہ اساتذہ مستفید ہوں گے۔ اس طرح گریڈ 15 کے پرائمری ٹیچرز یکم جولائی 2023 سے گریڈ 16 میں چلے جائیں گے۔ شاہرام خان۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!