خیبرپختونخوا کابینہ نے جنگلی جانوروں کے حملوں سے نقصان پر امدادی پیکیج کا اعلان کردیا۔

پشاور:خیبرپختونخوا کابینہ نے جنگلی جانوروں کے حملوں سے نقصان پر امدادی پیکیج کا اعلان کردیا۔خیبرپختونخوا کابینہ نے جنگلی جانوروں کے حملوں سے ہونے والیجانی نقصان پرامدادی پیکیج کا اعلان کردیا۔جنگلی جانوروں کے حملوں سے جاں بحق ہونے والے متاثرہ خاندان کو تین لاکھ اور ذخمی افراد کو ایک ایک لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا میں جنگلی جانوروں کے حملوں کے کئی واقعات رونما ہوئے۔ ان حملوں میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔حکومت نے جنگلی جانوروں کے حملوں میں جاں بحق اور زخمی افراد کو معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور خیبرپختونخوا کابینہ نے معاوضہ دینے کی منظوری دیدی ہے۔محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق جنگلی جانور کے کاٹنے سیجاں بحق افراد کے لواحقین کو 3 لاکھ روپے دئیے جائیں گے جب کہ زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے 1 لاکھ روپے معاوضہ دیاجائے گا۔

Facebook Comments