صوبائی ترقیاتی منصوبے رکنے کاامکان۔ سرکاری محکموں کے پاس فنڈز ختم۔

ایبٹ آباد:صوبائی ترقیاتی منصوبے رکنے کاامکان۔ سرکاری محکموں کے پاس فنڈز ختم۔ خانہ پری کیلئے ٹینڈر جاری کئے جانے لگے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ صوبائی حکومت کے زیرانتظام کام کرنیوالے سرکاری محکموں سی اینڈڈبلیو، ٹی ایم اے، کے ایچ اے سمیت دیگر تمام سرکاری محکموں کے پاس ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے فنڈز ختم ہوگئے ہیں۔ ان محکموں کی جانب سے جتنے بھی ٹینڈر جاری کئے جارہے ہیں۔ برائے نام ٹینڈر جاری کئے جارہے ہیں۔جن منصوبوں کے ٹینڈر جاری کئے جارہے ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے کسی بھی سرکاری محکمے کے پاس کوئی فنڈز نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلدیات کے فنڈز ضلع و تحصیل حکومتوں کے پاس موجود ہیں۔ جبکہ صوبائی حکومت کے زیراہتمام شروع کئے جانیوالے منصوبوں کیلئے فنڈز نہیں ہیں۔

Facebook Comments