صوبائی وزیرمال قلندرلودھی نے کوٹھیالہ کیلئے کروڑوں کی سکیموں کا اعلان کردیا۔

لوئرتناول(جہانگیر شاہ)یونین کونسل کوٹھیالہ کے عمائدین کی صوبائی وزیر مال سے ملاقات تحصیل لوئر تناول اور کوٹھیالہ کی ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کوٹھیالہ میں ایک کروڑ بیس لاکھ کی لاگت سے ٹیوب ویل کے قیام کے علاوہ ایک گرلز سکول بی ایچ یو کو اپ گریڈ کرنے کے علاوہ تحصیل کے ریونیو آفس کے کوٹھیالہ میں قیام کی بھی یقین دہانی کروادی نمائندہ وفد نے کوٹھیالہ کے لیئے صوبائی وزیر مال کی جانب سے کوٹھیالہ کے لیئے ترقیاتی پیکیج کے اعلانات پر شکریہ بھی ادا کیا۔

یونین کونسل کوٹھیالہ کے نمائندہ وفد نے صوبائی وزیر مال حاجی قلندر خان لودھی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی وفد نے تحصیل لوئر تناول اور کوٹھیالہ میں ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا وفد کی قیادت سابق تحصیل ممبر تاج مبارک نے کی وفد میں فخر عالم خان مولانا عبدالستار ریٹائرڈ پرنسپل صابر خان سابق ناظم ریٹائرڈ ماسٹر سلیمان سابق وی سی ناظم چنگیز خان ملک شیراز ڈاکٹر عابد قیصر خان اشتیاق خان شوکت خان محمد عاشق سابق کونسلر سعید اختر کے علاوہ اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی صوبائی وزیر مال قلندر خان لودھی نے نے کو کوٹھیالہ کے وفد کو اپنی رہائشگاہ پر خوش آمدید کہا ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وفد نے صوبائی وزیر کو کوٹھیالہ میں عوامی مسائل خاص طور پر پانی ایجوکیشن اور صحت جیسی ناکافی سہولیات سے اگاہ کیا۔

صوبائی وزیر نے ایک کروڑ بیس لاکھ کی لاگت سے پانی کی سکیم کے لیئے ٹیوب ویل جبکہ بی ایچ یو کو اپ گریڈ کرنے اور ایک گرلز سکول کی تعمیر کے لیئے بھی یقین دہانی کروائی تحصیل لوئر تناول کے حوالے بھی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا قلندد خان لودھی نے وفد کو آپس میں اتفاق اور اتحاد پیدا کرنے اور آپس کے اختلاف کو ختم کرکے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیئے ایک فورم پر اگھٹا ہونے کی اپیل کی تمام معاملات ٹیبل ٹاک کے ذریعے حل ہوتے ہیں آپس کے اختلاف سے صرف علاقے کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا ہوتیں ہیں نہ کے علاقہ ترقی کرتا ہے صوبائی وزیر مال کا مزید کہنا تھا کہ میری ہر ممکن کوشش ہے کہ لوئر تناول کے عوام کے لیئے بہتر تعلیمی صحت پانی اور روڈوں کی بنیادی سہولیات فراہم۔کروں نمائندہ وفد نے کوٹھیالہ کے لیئے ترقیاتی اسکیموں کے اعلان پر صوبائی وزیر مال قلندر خان لودھی کا شکریہ بھی ادا کیا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!