کورنا وائرس کے پیش نظر نیا اعلامیہ جاری۔

KPK Govt Logo

ایبٹ آباد: کورنا وائرس کے پیش نظر صوبائی حکومت خبیر پختونخواہ نے نیا اعلامیہ جاری کر دیا اب تک عوامی مقامات اور شادی ہالوں میں شادی بیاہ اور اجتماعات پر پابندی تھی آج سے نجی مقامات اور گھروں میں بھی اس طرح کی تقریبات پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جمعہ کے دن سرکاری دفاتر میں 12 بجے چھٹی ہو گی جبکہ عام دنوں میں معمول کے اوقات کار صبح 10 بجے سے شام 4 بجے ہو گا۔عوامی سہولت کے پیش نظر کریانے کی دُکانیں، میڈیکل سٹورز اور روزمرہ اشیاء ضروریہ کی دُکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی جبکہ دیگر بازار اور مارکیٹس صرف صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔تمام سیاحتی مقامات پر لوگوں کے جانے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تمام ریسٹورنٹس کے احاطے میں لوگوں کو کھانا دینے پر پابندی ہوگی، البتہ ہوم ڈیلیوری اور Take Awayکی اجازت ہوگی۔حجام کی تمام دُکانیں اور بیوٹی پارلر ز15 دنوں کیلئے بند ہوں گی۔تمام بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اے ٹی ایم مشینوں کے ساتھ Sanitisers کی موجودگی کو یقینی بنائیں تمام سرکاری اجلاسوں میں پانچ سے زائد افراد کی شرکت پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ضروری نوعیت کے اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!