کینٹ بورڈ کے نومنتخب ممبران کی عدم دلچسپی: کینٹ بورڈ میں غیرمنتخب ممبراسسمنٹ و بلڈنگ کمیٹی کے اجلاس کرنے میں مصروف۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کینٹ بورڈ کے نومنتخب ممبران کی عدم دلچسپی: کینٹ بورڈ میں غیرمنتخب ممبراسسمنٹ و بلڈنگ کمیٹی کے اجلاس کرنے میں مصروف۔ اس ضمن میں جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جان محمد بنگش اور جنرل سیکرٹری اویس علی زئی ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ ایبٹ آباد کنٹونمنٹ کے دس وارڈ کے ممبران کی عدم دلچسپی کے باعث کنٹونمنٹ بورڈ میں ایک من پسند شخص کو ممبر بنایاگیا۔ تاکہ کنٹونمنٹ بورڈ میں عوام کی نمائندگی بھی موجود رہے۔ اس غیرمنتخب ممبر کے ذریعے کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران اپنے من پسند ٹیکس لوگوں پر نافذ کردیئے ہیں۔ ایبٹ آباد کینٹ میں گزشتہ تین سالوں میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا۔ اہم سڑکیں گزشتہ دور میں سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی کے فنڈز سے مرمت کی گئیں۔ ابھی بھی جاوید شہید روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہے۔ جس کو مرمت نہیں کیا جارہاہے۔ جبکہ تعمیر وطن پبلک سکول کے باہر سڑک پر ایک بہت بڑا گڑھا بن چکاہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے نومنتخب ممبران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے غیرمنتخب شخص اسسمنٹ اور بلڈنگ کمیٹی کے اجلاس منعقد کررہا ہے۔ جوکہ عوام کیلئے تشویش کا باعث ہے۔ ہم کینٹ بورڈ کے ممبران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ان غیرقانونی اجلاسوں کو روکا جائے اور تمام امور عوام کے مفاد میں حل کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!