ایبٹ آباد محکمہ اوقاف اور اہل محلہ کے درمیان مسجد کی حدود میں مارکیٹ بنانے کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔

ایبٹ آباد: تھانہ میرپور کی حدود گلشن اقبال سپلائی محکمہ اوقاف والوں اہل محلہ کے درمیان مسجد کی حدود میں مارکیٹ بنانے کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔کسی بھی وقت خونریز تصادم ہو سکتا ہے ضلعی انتظامیہ، پولیس تصادم کو روکنے فوری طور پر مداخلت کرے اگر انتظامیہ اور پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے کاروئی نہ کی تو معاملہ خونریز تصادم میں بدل جائے گا اور امن و امان کی صورتحال خراب ہو گی محکمہ اوقاف کی مقامی انتظامیہ مسجد کی چاردیواری میں جہاں پر اہلیاں علاقہ رش کے اوقات نماز کے ساتھ ساتھ جنازے بھی پڑھتے ہیں وہاں پر مارکیٹ بنانے پر تلے ہوئے ہیں اور گذشتہ پانچ سال سے یہ اہلیاں علاقہ اور محکمہ اوقاف کے درمیان جھگڑا چل رہا ہے

اہلیاں علاقہ کا موقف ہے مسجد کی چاردیواری میں واقع اراضی پر ہم رش کے اوقات میں نماز ادا کرتے ہیں اوراس کے ساتھ ساتھ یہاں پر جنازے بھی پڑھتے ہیں اس جگہ کے علاوہ محلہ میں اور کھلی جگہ نہیں ہے اور یہ جگہ مسجد اور محلہ کے درمیان میں واقع ہے یہاں پر مارکیٹ بنانا کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے مارکیٹ کی تعمیر کے خلاف ہم ہر قسم کا احتجاج کریں گے اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے مسجد اور مدارس کی جگہ پر قبضہ اور وہاں مرکیٹ کسی بھی صورت میں تعمیر نہیں کرنے دیں گے۔

ہم وزیر اعلی کے پی کے، وزیر اوقاف، چیف سیکرٹری کے پی کے سیکرٹری اوقاف، کمشنر ہزارہ، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او ایبٹ آباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے اخبارات کا استعمال کرتے ہم انصاف دلائیں اور اس مسئلے کا پر امن حل کروائیں اور محکمہ اوقاف کی مقامی انتظامیہ کو اس مارکیٹ بنانے سے باز رکھیں اور اہلیاں علاقہ کو بڑے تصادم سے بچائیں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!