سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران شیروان سرکل سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد۔

تناول(وائس آف ہزارہ)علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی کی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل کینٹ راجہ محبوب کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ شیروان کیڈٹ عبدالغفور قریشی کا پولیس نفری لیڈیز پولیس ایلیٹ فورس بی ڈی ایس اسکواڈ کے ہمراہ تھانہ شیروان کی حدود میں مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا جس میں بھاری تعداد میں اسلحہ برامد کر لیا برامد شدہ اسلحہ میں پستول 30 بور 6 عدد بندوق 12 بور 9 ریپیٹر گن 1 کارتورس 12 بور 80 کارتوس 30 بور 40 عدد روشنائی گولے 10 برامد کرکے اسلحہ آرڈینس کے تحت تھانہ شیروان میں مقدمات درج کرلیئے۔

ایس ایچ او شیروان کیڈٹ عبدالغفور قریشی نے ہمراہ چوکی انچارج کوٹھیالہ عبدالرشید خان کے میڈیا سے گفتگو میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ تھانہ شیروان کی حدود کو غیر قانونی اسلحہ اور اور دیگر کرائم اور جرائم سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے افسران بالا کہ ہدایات کی روشنی میں جرائم اور کرائم کے خاتمے کے لیئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا اور حدود تھانہ شیروان کو جرائم سے پاک کیا جائے گا عوام اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور مشکوک سرگرمیوں کی بروقت اطلاع پولیس کو کریں پولیس کے ساتھ آپ کا تعاون ہی آپ کے علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!