تحریک صوبہ ہزارہ میدان میں آ گئی ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی تمام تحریکوں کے قائدین ایبٹ آباد پہنچ آئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تحریک صوبہ ہزارہ میدان میں آ گئی ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی تمام تحریکوں کے قائدین ایبٹ آباد پہنچ آئے۔نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی مشترکہ جدوجہد کے لئے دو روزہ مشاورتی اجلاس ایبٹ آباد میں شروع ہوگیا ہے،تحریک صوبہ ہزارہ کے قائدین سردار گوئر زمان،سلطان العارفین خان جدون،صابر خان،ملک سجاد سمیت دیگر نے صوبوں کی تحریک کے قائدین کا فوارہ چوک پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،تحریک صوبہ ہزارہ کے زیر اہتمام ہونے والے مشاورتی اجلاس میں قبائل تحفظ موومنٹ (صوبہ قبائلستان)تحریک صوبہ پوٹھوہار(پوٹھوہار صوبہ) سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی (سرائیکستان صوبہ)ایم کیو ایم آرگنائزیشن ریسٹوریشن کمیٹی (مہاجر صوبہ تحریک) کی مرکزی قیادت شریک ہوگی،تحریک صوبہ ہزارہ کی جانب سے اجلاس کے شیڈول کے مطابق قائدین ایبٹ آباد پہنچ آئے،جن کو بڑے جلوس کے ساتھ مقامی ہوٹل کیکانفرنس ہال تک لے جایا گیا،اور تعارفی تقریب ہوئی،أج کانفرنس کے دوسرے روز نئے صوبوں کے قیام کے حوالہ سے تفصیلی بحث مباحثہ ہوگا.ایبٹ آباد میں ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں ملک میں نئے صوبوں کی تحریک مستقبل میں سنگ میل ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!