تھائی کے مقام پر پولیس کی جانب سے سیاحوں کیلئے لگایا جانے والا ناکہ مقامی افراد کیلئے عذاب بن گیا۔

ایبٹ آباد:تھانہ بگنوتر کی حددو تھائی کے مقام پر پولیس کی جانب سے سیاحوں کیلئے لگایا جانے والا ناکہ مقامی افراد کیلئے عذاب بن گیا۔ مقامی لوگ اپنے عزیزاوقارب کے جنازوں میں شرکت کرنے سے محروم ہو گئے جبکہ دوسری جانب اگر سیاحتی مقامات پر جائیں تو ہزاروں کی تعداد میں سیاح موجود ہوتے ہیں ان سیاحوں کو کون اجازت دیتا ہے اور کس طرح یہ لوگ ان مقامات پر پہنچتے ہیں پولیس کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے شدید گرمی میں مقامی افراد کو گھنٹوں لائنوں میں کھڑا کرنا کہاں کا انصاف ہے گلیات کی عوام کا پولیس کے اعلی احکام سے سوال؟

اس ضمن میں گلیات و گردونواح کے رہائشوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ مقامی پولیس کی جانب سے تھائی کے مقام پر قائم کردہ ناکہ مقامی لوگوں کیلئے غذاب بن گیا تھائی کے مقام پر گاڑیاں روک لی کاتیں ہیں جس سے علاقہ گلیات کے اکثریت لوگ ایبٹ آباد شہر و گردونواح میں رہائش پزیر ہیں وہ اپنے رشتہ داروں کے جنازوں اور شادی بیاہ و دیگر تقربیات میں جانے سے قاصر ہے ان کو تھائی کے مقام پر گھنٹوں کے حساب سے لائن میں کھڑا کیا جاتا ہے تاہم اگر دوسری جانب بات کی جائے سیاحتی مقامات کی تو وہ پر ہزرواں کی تعداد میں سیاح موجود ہوتے ہیں اہلیان گلیات نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مشکلات کا ازلہ کیا جائے اتنی بڑی تعداد میں سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا موجود ہونا بھی پولیس کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے گزشتہ روز دو فوتگی پر سنکیڑوں افراد کو تھائی کے مقام پر روکے رکھا جس پر وہ جنازے میں شرکت نہ کر سکے اعلی حکام فلفور نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!