ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس پٹرول75روپے لیٹرہونے کے باوجود ایک روپے کرایہ بھی کم نہ کراسکے۔

ایبٹ آباد(پریس ریلیز) ایبٹ آباد شہر میں چلنے والی لوکل روٹ پرچلنے والی سوزوکیوں کے کرایوں میں کمی نہ ہوسکی۔ پٹرول قیمت میں خاطر خواہ کمی کے باوجود سوزوکیوں کے عوام سے زائد کرایہ وصول کررہی ہیں۔، انتظامیہ اور پولیس کی گرفت کمزور پڑ گئی انتظامیہ صرف اور صرف فیس بک پر فوٹوسیشن تک محدود۔عوام نے بھرپور احتجاج کی دھمکی دے دی ہے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی میں انتہائی کم ریٹ پر آگئیں پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کافی حد تک کمی کی گئی پٹرول کی قیمت میں پچاس روپے تک فی لیٹر کمی اور ڈیزل کی قیمت میں بھی پچاس سے زائد کی کمی کی گئی ابھی تک غریب عوام کو اس کمی کا کوئی فائدہ نہ ہو سکا۔ ایبٹ آباد شہر میں چلنے والی سوزوکیاں جو نواں شہر، منڈیاں، کاکول، ملکپورہ، سلہڈ اور دیگر شہر کے اندر چلتی ہیں ان کا کرایہ بدستور بیس روپے قائم ہے حالانکہ پٹرول پر چلنے والی سوزوکی کا کرایہ دس روپے کر دیا جانا چاہئے تھا۔ ایبٹ آباد شہر کے اندر چلنے والی زیادہ تر سوزوکیاں پولیس ملازمین اور دیگر سرکاری ملازمین کی ہیں جو نہیں چاہتے کہ سوزوکی کرایہ کم ہواور نہ ہی کرایہ کم ہونے دیتے ہیں ایک پولیس اہلکار کی تین تین چار چار سوزوکی گاڑیاں ہیں ایبٹ آباد شہر کے اندر سرکاری ملازمین کا سوزوکی چلانا رواج بن چکا ہے ایبٹ آباد شہرمیں سوزوکی کا کرایہ کم نہ ہو سکا۔ ضلعی انتظامیہ کی گرفت بھی کمزور پڑ چکی ہے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے عوامی مطالبہ ہے کہ ا یبٹ آباد شہر کے اندر چلنے والی سوزوکیوں کے کرایہ میں کمی کی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!