ایبٹ آبادمیں سردیوں کا آغاز ہوتے ہی سوئی گیس کے پریشر میں کمی اور بندش کا سلسلہ شروع۔

ایبٹ آباد:شہر بھر میں سردیوں کا آغاز ہوتے ہی سوئی گیس کے پریشر میں کمی اور بندش کا سلسلہ شروع ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا شروع ہو گیا جبکہ کاروباری طبقہ پٹ کر رہ گیا ہے ایبٹ آباد کے متعدد علاقوں میں سوئی گیس پریشر میں کمی کی جاتی ہے اور بعض علاقوں میں گیس بند کرنے سے گھروں میں موجود بزرگوں مریضوں اور بچے سردی سے متاثر ہو کر بیمار ہورہے ہیں اس ضمن میں عوام کا کہنا ہیکہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں سوئی گیس استعمال سے زائد ہونے کے باوجود پریشر میں کمی اور بندش عوام کیساتھ ناانصافی کے مترادف ہے اور ابھی سردیوں کا آغاز ہی ہوا ہے سوئی گیس کمپنی نے صارفین کو پریشان کرنا شروع کر دیا۔

اگر یہ ہی سلسلہ رہا تو سوئی گیس دفتر اور حکومتی اراکین کے گھروں کا محاصرہ کیا جائے گا صارفین نے سوئی گیس کمپنی کے اعلی افسران اور حکومتی ممبران سے مطالبہ کیا گیس کے پریشر میں کمی کرنے اور گیس بندش سے اجتناب کیا جائے وگرنہ ایبٹ آباد بچاؤ تحریک کے ساتھ ملکر احتجاج کریں گے احتجاج میں سرفہرست سوئی گیس دفتر منڈیاں کا محاصرہ اور شاہراہ شرم کو بند کرنے سے دریغ نہیں کیا جائے گا سنجیدہ شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے ادارے این ایچ اے نے پہلے ہی ہزارہ کی عوام کو مشکلات میں ڈالتے ہوئے عوام اور پی ٹی آئی حکومتی اراکین سے روڈ کی ری کارپٹنگ آڑ میں انتقامی کاروائی کررہی ہے اب اگر سوئی گیس کمپنی نے بھی اپنا قبلہ درست نہ کیا تو خاموش نہیں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!