شہباز عرف مونا، چن پیرشاہ سمیت بڑے بڑے منشیات فروشوں کو مال سمیت گرفتار کرلیاگیا۔

ایبٹ آباد:ایس ایچ او تھانہ کینٹ کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی ایک خاتون سمیت چھ بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار ہزاروں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی چرس،ہیروئن اور آئس برآمد مقدمات درج۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ کینٹ عارف تنولی نے نفری کے ہمراہ مخبر خاص کی اطلاع پر بد نام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف شیخ البانڈی اور کنج قدیم میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش شہباز عرف مونا ولد خان گل ساکنہ شیخ البانڈی سے 103 گرام آئس اور 2178 گرام اعلی کوالٹی چرس،چن پیر شاہ ولد فیض علی شاہ ساکنہ شیخ البانڈی سے 1990 گرام چرس،ساجد ولد صادق ساکنان کنج قدیم سے 1490 گرام چرس، گلفراز ولد نبی ساکنہ شیخ البانڈی سے 1860 گرام چرس،اسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران خان افسر ولد لطیف ساکنہ شیخ البانڈی 2030 گرام چرس،مسماۃ نیلی دختر زیب ساکنہ کنج قدیم سے 1230 گرام ہیرون جبکہ کاشف عرف کاشی ولد مطلوب سے 1080گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر کے ساتوں ملزمان گرفتارکرلئے۔

کینٹ پولیس نے ساتوں ملزمان کے خلاف 9D 11BC NSCA کے دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے ملزمان کو جیل بھجوا دیا اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ کینٹ عارف تنولی کا کہنا تھا کہ افسران کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم جاری کر رکھی ہے کسی بھی شخص کو نوجوانوں کی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور منشیات جیسی لعنت سے ایبٹ آباد شہر کو پاک کر کے ہی دم لونگا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!