کینٹ پولیس کی بڑی کارروائی: سات سو گرام سے زائد آئس برآمد۔ سزائے موت کے نئے قانون کے تحت مقدمہ درج۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)کینٹ پولیس کی بڑی کارروائی: سات سو گرام سے زائد آئس برآمد۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ڈی پی او ایبٹ آباد ظہوربابرآفریدی نے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائیوں کا حکم دے رکھا ہے۔ منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنیوالے دوپولیس اہلکاروں کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کی جاچکی ہے۔ جس کی وجہ سے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے بھی کارکردگی دکھانا شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی پی اوظہوربابرآفریدی کے حکم پر کینٹ پولیس کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کنج کے رہائشی حذیفہ ولد شفقت سے 325گرام آئس، جبکہ داؤد ولد قیصر سکنہ ٹانچی چوک سے 385گرام آئس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ میں دس گرام سے زائد آئس رکھنے پر سزائے موت کا قانون پاس کیاگیاہے اور جن لوگوں سے آئس برآمد ہو رہی ہے ان کی سزائے موت یقینی ہے۔ سزائے موت پر عملدرآمد میں آٹھ سے دس سال لگتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے بعد صدر مملکت سے رحکم کی اپیل خارج ہونے کے بعد سزائے موت پر عملدرآمد کیاجاتاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!