ہزارہ ایکسپریس وے پر بڑی کارروائی: نو کلوگرام چرس اور ڈیڑھ سو گرام آئس برآمد۔ دوخواتین سمیت تین سمگلر گرفتار۔

ہریپور (وائس آف ہزارہ)تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس اور نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کی مشترکہ کاروائی، حطار روڈ نزد موٹر وے انٹرچینج اور لنک روڈ پنیاں سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 02 لیڈیز سمیت کل 03 منشیات فروش گرفتار، مقدمات درج۔حکومتی احکامات اور آئی جی پی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کے وژن ”منشیات سے پاک خیبر پختونخوا” کیمطابق ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کی ہدایت پر ہری پور پولیس اور نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کا منشیات کے مکروہ دہندہ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔ڈی ایس پی خانپور شاہنواز خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ صدیق شاہ نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈکیشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے حطار روڈ نزد موٹر وے انٹرچینج اور لنک روڈ پنیاں پر کاروائیوں کے دوران 9 کلو 888 گرام چرس اور 150 گرام آئس برآمد کرلی۔

تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کو دوران سرچ آپریشن اپنے ذرائع سے معلومات ملی کہ حطار روڈ نزد موٹر وے انٹر چینج پر 02 خواتین پشاور سے منشیات لے کر گاڑی کے انتظار میں کھڑی میں ہیں۔ اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے موقع پر پہنچ کر موٹر وے کے قریب کھڑی 2 عورتوں کو ہمراہ لیڈی پولیس کے قابو کرکے ان کے ہاتھ میں پکڑے بیگ کی تلاشی پر 5 پیکٹ چرس کل وزنی 5 کلو 006 گرام برآمد ہوئے۔ دریافت پر ملزمہ نے اپنے نام مسماۃ (س) زوجہ ساجد اور مسماۃ (ث) دختر میر علیشاہ ساکنان تنگی چارسدہ بتلایا۔ جنکو حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح لنک روڈ پنیاں پر کاروائی کے دوران منشیات فروش عبدالجبار ولد حاجی عبدالوہاب سکنہ کیمپ نمبر 16 کھلابٹ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 4 کلو 882 گرام چرس اور 150 گرام آئس برآمد۔ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!