اداروں کیخلاف شر انگیز بیانات اوورسیز پاکستانیوں کیخلاف مقدمات درج ہونا شروع ہو گئے۔

travel

9 اور 10 مئی کو ہی ٹی آئی کارکنوں کے پر تشدد مظاہروں پر کاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ۔
سعودیہ میں مقیم سید ولی نامی شخص کیخلاف تھانہ شرقی میں ایف آئی آر دیگر کی نشاندہی کیلئے مانیٹرنگ کا عمل جاری۔
پشاور(وائس آف ہزارہ) سوشل میڈیا پر پولیس اور دیگر اداروں کے خلاف شر انگیز بیانات اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے اوور سیر پاکستانیوں کیخلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کر لیا گیا 9 اور 10 مئی کو پی ٹی آئی کارکنان کے پرتشدد مظاہروں،گھیراؤ، جلاؤ سرکاری املا ک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے اور سوشل میڈیا سمیت سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاہم بیرونی ملک سعودی عرب میں مقیم سید ولی ولد ساز منیر سکنہ واڑی دیر بالا نے سوشل میڈیا پر پولیس اور دیگر اداروں کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے، نفری اور شر انگیرزی پھیلانے کی کوشش کر رہا تھا جس پر پولیس نے ملزم سید ولی کیخلاف دفعہ 153.4 189,504,509 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو بیرونی ملک سے لانے کیلئے متعلقہ حکام سے بات چیت کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!