پٹن کلاں سے تعلق رکھنے والے ملک جاوید اعوان نے جنبہ برادری سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

ایبٹ آباد:یونین کونسل پٹن کلاں کی اہم سیاسی شخصیت نے جنبہ برادری سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی،ضلعی جنرل سیکرٹری سرفراز خان،ریجنل سیکرٹری اطلاعات فواد علی جدون کی دعوت پر ملک جاوید اعوان نے دوسری سیاسی جماعتوں کو مسترد کرکے پیپلز پارٹی کے منشور پر لبیک کر دیا ہے،اس حوالہ سے ایک شمولیتی اجلاس میں اعلان کیا اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ناصر حسین اور دیگر بھی موجود تھے،اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ضلعی وتحصیل کے عہدیداران نے ملک جاوید کو پارٹی میں شامل ہونے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ملک جاوید اعوان کا کہناتھا ملک کی تعمیر وترقی اور عوام کی فلاح بہبود کے لئے پیپلز پارٹی کا کردار سنہرے حروف میں لکھے جانے کے قابل ہے،قائد زوالفقار علی بھٹو،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید سمیت اس خاندان کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے غریب عوام کی تقدیر کو بدلنے کے خود صعوبتیں برداشت کیں،اس حوالہ سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پیغام اور پارٹی کو فعال بنانے کے لئے علاقائی سطح پر دن رات جدوجہد کرینگے،ضلعی جنرل سیکرٹری سرفراز خان جدون اور ریجنل سیکرٹری اطلاعات فواد علی جدون نے ملک جاوید اعوان کی پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ بالخصوص ایبٹ آباد میں پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اہم۔جنبے آنے والے انتخابات پر اثر انداز ہونگے،پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی امیدوں کا مرکز ہے ضلع میں اس کو فعال بنانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!