ملک طاہراقبال قتل کیس: چھ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعدعدالت نے ایم پی اے فیصل زمان جیل بھیج دیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تحریک انصاف کے رہنما ملک طاہر اقبال اور سردار گلنواز قتل کیس پر انسداد دہشتگردی عدالت ایبٹ آباد نے ایم پی اے فصیل زمان جہازاں والے کو چھ روز جسمانی ڈیمانڈ کے بعد جیل بھیج دیا سی ٹی ڈی پولیس زرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماطاہر اقبال اور ان کے ڈرائیورسرادر گل نواز کو 13 ستمبر 2020کو غازی کے گاؤں کوٹیرہ میں قتل کیا گیا تھا ملزمان جائے وقوعہ پر موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے جس پر پولیس نے ملزمان کے موٹر سائیکل قبضہ میں کر کے تفتیش شروع کردی جس پر سی ٹی ڈی پولیس نے کالز ڈیٹا کے زریعے مختلف افراد کو شامل تفتیش کیا تھا جس کے بعد بٹگرام سے تعلق رکھنے والے اجراتی قاتل کو گرفتار کر لیا تھا جس نے انکشاف کیا کہ ایم پی اے فیصل زمان عرف جہازاں والے نے مجھے چودہ لاکھ روپے دیکر پی ٹی آئی کے رہنما کو قتل کروایا۔

جس پر سی ٹی ڈی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے مقامی پولیس کے ہمراہ ملزم ایم پی اے فیصل زمان جہازاں والے کے گھر چھاپہ مارا ملزم عدم دستیاب ہوا ملزم نے ملتان ہائیکورٹ سے سفری ضمانت کروائی بعد ازاں ممبر صوبائی اسمبلی و چیرمین ہیومن رائٹس فیصل زمان نے ایبٹ اے ٹی سی کی خصوصی عدالت سے عبوری ضمانت کروائی سات روز روز قبل کیس کی سماعت ہوئی ملزم کی جانب سے عاطف علی جدون نے کیس کی پیروی کی جبکہ مدعی مقدمہ کی جانب سے سرکاری وکیل پیش ہوا عدالت نے وکلاء کے دلائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ریکارڈ کی روشنی میں ملزم فیصل زمان عرف جہازاں والے کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی۔

ملزم کو سخت سکیورٹی انتظامات اور بکتر بند گاڑی کے ذریعیلے گئے سی ٹی ڈی نے ملزم کو ریمانڈ کیلے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کے بعد چار روز جسمانی ڈیمانڈ حاصل کیا بعدازاں سی ٹی ڈی پولیس نے چار روزہ جسمانی کے ڈیمانڈ کے بعد دو روزہ جسمانی ڈیمانڈ دوبارہ لیا گزشتہ روز چھ روزہ جسمانی ڈیمانڈ کے بعد دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم فیصل زمان کو جوڈیشل ڈیمانڈ پر جیل بھیج دیا پولیس کی بھاری نفری بھی تعنیات کی گئی اور پی ٹی آئی کارکنان موجود تھے مقتول طاہر اقبال کا بتایا جاتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور ڈویژن کے تحریک انصاف کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری بھی تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!