ملک طاہراقبال قتل کیس: ایم پی اے فیصل زمان کی درخواست ضمانت منسوخ۔ تین ماہ میں سماعت مکمل کرنے کاحکم۔

ہری پور(یاورحیات)دوہرے قتل کیس میں پشاورہائی کورٹ سے ایم پی اے فیصل زمان کی درخواست ضمانت خارج۔ذرائع کے مطابق طاہر اقبال قتل کیس میں ایڈویکیٹ رضوان عباسی اور وقار خان طاہر اقبال اور مبینہ ملزم فیصل زمان کی طرف سے فضل حق عباسی اور وقار خان پیش ہوئے۔عدالت عالیہ نے دونوں اطراف سے دلاہل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوے ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو ریفر کرتے ہوے تین ماہ میں فیصلہ کاحکم صادر کیاہے۔

طاہر اقبال قتل کیس میں تاحال مفرور ملزمان خیسو فرمان اور دوسرے ملزم فرار ہیں جبکہ تنویر ڈراہور جو ٹی ایم اے کا ملازم تھا گرفتار نہ ہوسکا بیرون ملک فرار ہونے والے تین ملزم جن سے ایم پی اے فیصل زمان اپنے بیان مین لاتعلقی ظاہر کر چکے ہیں مدعیان کی جانب سے مبینہ طور پر ان کو باہر بھجوانے میں ملوث بیان کیا جاتا ہے تینوں فرار ملزمان کے ریڈ وارنٹ بھی جاری ہو چکے ہیں سی ٹی ڈی حکام کے مطابق تینوں بیرون ملک فرار ملزمان کی جلد گرفتاری متوقع ہے مقتولین کے خاندان نے بیرون ملک فرار ملزمان کے بارے میں ایم پی اے فیصل زمان کے لاتعلقی کے بیان کو سفید جھوٹ قراردیا ہے یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے پی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک طاہر اقبال ان کے ساتھی گل نواز کو کچھ عرصہ قبل غازی کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جن کی دعویداری تین فرار ملزمان سمیت ایم پی اے فیصل زمان ودیگر پر عائد کی گئی ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!