ایبٹ آباد‘سالی کی برہنہ تصاویر بنا کر زیادتی کرنے والا گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سالی کی برہنہ تصاویر بنا کر زیادتی کرنے والا گرفتار۔ تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج۔ اس ضمن میں کھولہ کیہال کی رہائشی ایک خاتون نے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام عائد کیاکہ اس کا حقیقی بہنوئی محمد صدیق ولد محمد خان سکنہ کھولہ کیہال ڈیڑھ سال قبل اس کے گھر میں آیا اور میری گیارہ سالہ بیٹی کی گردن پر چھری رکھ کر مجھے کپڑے اتارنے کا کہا۔ اور دھمکی دی کہ اگر بات نہ مانی تو بچی کو ذبح کردونگا۔ جس پر خاتون نے کپڑے اتاردیئے۔ جس کے بعد ملزم محمد صدیق نے خاتون کی مو بائل فون میں برہنہ تصاویر بنائیں۔ جس کے بعد ملزم محمد صدیق بلیک میلنگ کرکے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ ملزم محمد صدیق ڈیڑھ سال تک ڈرا دھمکا کر اوربلیک میلنگ کرکے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ ملزم نے کہاکہ میری بیٹی جوان ہو چکی ہے۔ اب اس کیساتھ تعلق بناؤنگا۔ خاتون نے الزام لگایاکہ تیس جولائی کو ملزم محمد صدیق رات دس بجے ایک مرتبہ پھر میرے گھر آیا اور مجھے میری بیٹی کو پیش کرنے کا کہا۔ میرے انکار پرمجھے شدید تشدد کا نشانہ بنا۔جس پر میں نے اپنے شوہر کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔ تھانہ کینٹ نے متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر علت نمبر: 1137، زیر دفعہ 376پی پی سی اور تھری ہیومن ٹریفکنگ ایکٹ 2018ء کے تحت مقدمہ درج کرکے محمد صدیق کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!