سوشل میڈیا پرتوہین مذہب کرنیوالاشخص گرفتار۔ دوروزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سینئرسول جج ایف آئی اے مجسٹریٹ کرن شوکت نے انٹرنیٹ پر حضرت امیر معاویہ ؓکی شان میں گستاخ کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جیل بھیج دیا۔ زرائع کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر حضرت امیر معاویہ ؓکی شان میں بدترین گستاخی کی گئی۔ ضیاء الرحمن ولد محمد جاوید ساکنہ ڈھیری ڈاکخانہ سیری نے حضرت امیر معاویہ کی شان میں سوشل میڈیا پر بدترین گستاخی کی تھی مفتی منیب الرحمان کی مدعیت میں ایف آئی اے سائبر کرائم ہزارہ ڈویژن کاروائی کرتے ہوے ملعون کو گرفتار کر کے زیر دفعہ 295A/298A کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا گزشتہ روز ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا عدالت نے ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!