محبت میں ناکامی۔ سرپھرے عاشق نے محبوبہ کوقتل کرکے خودکشی کرلی۔

ہری پور: بیڑ کے گاوں ڈالڑی میں محبت میں ناکامی پر نوجوان نے لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی پولیس نے اطلاع پاکر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا شناخت ضروری قانونی کاروائی کے بعد لاشیں تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کر دی گئیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

زرائع کے مطابق نواحی علاقہ بیڑ کے گاؤں ڈالٹری میں عدیل ولد حفیظ نامی نوجوان محبت میں ناکامی پر اپنی محبوبہ سمیرا بی بی ولد صابر کو فائرنگ کرکے قتل کر نے کے بعد خود کو بھی فائر کرکے خود کشی کر لی دونوں کے قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پور ے گاؤں میں پھیل گی پولیس نے اطلاع پاکر دونوں کی لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹراما سنٹر ہسپتال منتقل کیاجہاں شناخت اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ محبت میں ناکامی پر پیش آیا ہے دونوں ایک ہی گاؤں کے رہائشی ہیں لڑکا کی لاش کے قریب سے پستول بھی برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کاروائی شروع کر دی ہے مقامی زرائع نے بتایا ہے کہ لڑکا عدیل اپنی محلے دار سمیرا بی بی سے پیار کر تا تھادونو ں کمر عمر ہیں والدین بھی ناخوش تھے

Facebook Comments