دیوار نے بھابھی کوقتل کرنے کے بعدخودکشی کرلی۔

prison, arrested, police, lockup

حویلیاں:دیوار نے بھابھی کوقتل کرنے کے بعدخودکشی کرلی۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ حویلیاں کے نواحی گاؤں ملکاں کے رہائشی نبیل نامی نوجوان نے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنی بھابھی مسماۃ (ش) کوگولی مار کرقتل کردیا اور بعدازاں خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ حویلیاں کے ایس ایچ او سردار رفیق موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ٹائپ ہسپتال حویلیاں منتقل کیا۔لڑکی کے والد محمد اقبال اور نبیل کے بھائی اور لڑکی کے شوہر رمیض کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے بتایا گیا کہ نبیل اور اسکی بھابی کو سر میں گولی مار کر نامعلوم نے قتل کیا ہے۔تھانہ حویلیاں نے دونوں مقتولین کی رپورٹ انکے والد اقبال خان اور رمیض نے درج کروائی۔تھانہ حویلیاں میں زیر دفعہ 302پی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ جبکہ مقتولہ لڑکی کے والد نے پولیس کو بیان دیاکہ وہ چھان بین کے بعد کسی پر دعویداری کرینگے۔ دونوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!