بانڈہ سید خان میں جائیداد تنازعہ پر فائرنگ ایک شخص گولی لگنے سے شدید زخمی۔

ایبٹ آباد: تھانہ حویلیاں کی حدود گاؤں بانڈہ سید خان میں جائیداد تنازعہ پر فائرنگ ایک شخص گولی لگنے سے شدید زخمی۔ذرائع کے مطابق بانڈہ سید خان کے رہائشی صغیر خان ولد محمد صادق سکنہ بانڈہ سید خان نے تھانہ حویلیاں کی چوکی رجوعیہ میں ایف آئی آر درج کرواتے کہا گزشتہ روز دن دوبجے کے قریب قیصر خان ولد معظم خان رفاقت خان شکیل خان لیاقت خان پسران بشیر جعفر۔عادل پسران محمد اکبر ودیگر دس افراد کے ہمراہ ہمارے گھر پر اسلحہ سے لیس ہوکر حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔

جس میں میرے والد نے انھیں روکنے کی کوشش کی مگر انھوں نے میرے والد پر فاہرنگ شروع کی جس سے میرے والد شدید زخمی ہوگے اس دوران میرے گھر میں سوزوکی موٹر سائیکل کوبھی توڑ ڈالا اس رپورٹ پر پولیس نے قیصر ولدمعظم کو گرفتار کر لیا اور دیگر نامزد ملزمان کو ابھی تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا صغیر خان ولد صادق خان نے کہا ملزمان نے پورے گاؤں اور علاقے میں منشیات اور دیگر غیر قانونی کاروبار کر رہے ہیں جس سے پورا علاقے میں نوجوان نسل تباہی کی طرف جا رہے ہیں اس پر انتظامیہ سے اپیل ہے کہ ایسے کاموں میں ملوث لوگوں کو گرفتار کر کے انھیں قرار واقعی سزادی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!