ڈاکٹراعجازکے گھر میں ڈکیتی کی کوشش۔ مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان زخمی۔

ایبٹ آباد:تھانہ میرپور کے عقب میں ڈاکٹراعجازکے گھر میں ڈکیتی کی کوشش۔ مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان زخمی۔ذرائع کے مطابق تھانہ میرپور کے قریب رہائش پذیر ڈاکٹراعجازکے گھر میں جمعہ کی شب ڈاکوگھس گئے۔ تاہم جلیل ولداعجازخان نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے جلیل کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سردارواجدبمع نفری موقع پر پہنچ گئے۔

یاد رہے کہ چند ہفتے قبل اسی علاقے میں تھانہ کے قریب ڈاکٹر کے گھر ڈکیتی ہوئی تھی جس کا آج پولیس سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے اسی طرح شہر کے دیگر حصوں میں بھی رہزنی، چوری، خواتین سے پرس چھینے اور کارلفٹنگ کی وارداتیں جاری ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ لینڈ مافیا اور ڈرگ مافیا بھی اپنی کارروائیوں میں لگے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!