14

سی پیک ٹنل میں پہلاحادثہ۔ گاڑی الٹنے سے نوجوان جاں بحق۔

ایبٹ آباد:سی پیک ٹنل میں پہلاحادثہ۔ گاڑی الٹنے سے نوجوان جاں بحق۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز مظفر آباد کا رہائشی نعیم ولد اسماعیل اپنے والدین کو عمرے کی سعادت کے لئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر چھوڑ کر مظفرآباد واپس جا رہا تھا کہ بارش کی وجہ سے موٹروے پر پھسلن ہونے کے باعث بانڈہ سنجلیاں ٹنل میں اس کی گاڑی سلیپ ہوکر الٹ گئی۔جس سے اس کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں اس کا ساتھی اور وہ معمولی زخمی ہوگئے۔ اسی دوران نعیم اپنی گاڑی کا ٹائر تبدیل کر رہا تھا کہ ٹنل سے گزرنے والی تیزرفتار جی ایل آئی بے قابو ہو کر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پھسل گئی اور نعیم کی گاڑی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں نعیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ جی ایل آئی موٹر کار موقع سے فرار ہوگئی۔اطلاع ملتی ہیں ایس ایچ او تھانہ سٹی علی خان جدون موقع پر پہنچ گئے اورنعش کی نعش کو قبضے میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی سٹی پولیس نامعلوم موٹر کار سواروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں