ہمارا فیس بک پیج

سعودی پلٹ نوجوان کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔

ایبٹ آباد: تھانہ حویلیاں کی حدود سلطان پور کینٹ میں قتل کی لرزہ خیز واردات۔ نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر مجاہد منظور نامی سعودیہ پلٹ نوجوان کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ حویلیاں کی حدود سلطان پور کینٹ میں آج صبح 6 بجے شاہرہ ریشم پر واقع مکان میں رہائش پذیر نوجوان مجاہد خان ولد منظور خان جو کہ سعودیہ میں کام کرتا تھا کونامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر پسٹل کے فائر سے شدید زخمی کر دیا جس کو زخمی حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکسپہنچایا گیا۔لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مجاہد زندگی کی بازی ہار گیا مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی یا تنازعہ نہیں ہے میرا بیٹا سعودی عرب میں کام کرتا تھا اور چھٹی گزار کر واپس جانے والا تھا،تھانہ حویلیاں نے لاش کا پوسٹمارٹم کروا کر ورثاء کے حوالے کر دی اور قتل کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!