راز فاش کرنے کاشک:تین بھائیوں کا نوجوان پر بدترین تشدد۔سرکے بال بھی کاٹ دیئے۔دوملزمان گرفتار۔

ایبٹ آباد: راز فاش کرنے پر تین بھائیوں کا نوجوان پر بدترین تشدد۔سرکے بال بھی کاٹ دیئے۔دوملزمان گرفتار۔ اس ضمن میں گاؤں کھن، یونین کونسل سربھنہ، عزیز بنگ کے رہائشی اٹھارہ سالہ حبیب ولد آصف خان نے پولیس میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ گرگہ بلال ٹاؤن کے رہائشی تین سگے بھائیوں قیصر، عارف، فاروق پسران کالاخان اور مسماۃ (ف)زوجہ عارف نے مجھے گن پوائنٹ پر اغواء کرلیا۔ اور مجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ حبیب کے مطابق ملزمان کو شک تھا کہ میں نے ان کا کوئی راز فاش کیاہے۔ جس کی وجہ سے یہ لوگ مجھے اغواء کرکے لے گئے اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ دوران تشدد ان لوگوں نے میرے سر کے بال بھی کاٹ دیئے اور اس کی ویڈیو بھی بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں۔ ملزمان کے تشدد سے میری حالت غیرہوگئی۔ تشدد کے دوران ملزمان نوجوان کیساتھ سیلفیاں بھی بناتے رہے۔ حبیب کی رپورٹ پر تھانہ نواں شہر میں مقدمہ درج کرکے دوملزمان کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ جبکہ مسماۃ (ف)اور اس کا شوہر مفرور ہیں۔ جن کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!